ملک دشمن تقریر پر پشتون مومنٹ کارکن گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ پولیس نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن تقریر کرنے والے پشتون موومنٹ کے کارکن کو گرفتار کرلیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اتوار کے روز درج کیا تھا جس میں پشتون موومنٹ کے سربراہ منظور پشین سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب منظور پشین کی ہدایت پر جلسہ کیا گیا۔پشتون موومنٹ کے کارکنان نور اللہ ، شاکر اللہ، شیرمحمد، ملا طاہر خان، عالم زیب خان، علاؤ الدین ، سیف افغان سمیت دیگر افراد اسٹیج پر موجود تھے جبکہ دیگر افراد کے لیے 200سے 250کرسیاں لگائی گئی تھیں،مقدمے میں نامزد ملزمان ملک مخالف تقریر کررہے تھے،مقدمہ 22/19ایس ایچ او راؤ ذاکر کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس نے پیر کے روزخفیہ اطلاع پر کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک کارکن عالم زیب کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔ گرفتاری کے موقع پر پی ٹی ایم کارکنوں نے مزاحمت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More