العزیزیہ ریفرنس میں درخواستوں پر نوازشریف-نیب کونوٹس جاری

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اپنے معاون وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے اورنوازشریف کو احتساب عدالت سے ملنے والی سزامعطلی کی استدعاکی ۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے متفرق درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلیں ۔ خواجہ حارث نے کہاکہ اپیلیں تو اپنے وقت پرہی لگیں گی، پہلے سزامعطلی کی درخواست سن لیں ۔ عدالت نے کہاکہ ابھی دونوں کواکٹھاہی رکھتے ہیں ریکارڈآنے دیں پھردیکھ لیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More