ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے رانا ثناءکا انکار
لاہور(امت نیوز) سابق وزیرقانون پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے سانحہ ماڈل ٹائون پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہ ہونے سے انکارکردیا،انہیں پیرکوطلب کیاگیاتھا ۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سیاسی انتقام لینے کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے کہنے پر جے آئی ٹی بنائی کیونکہ پی اے ٹی ہمارے لیے بغض رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فرد جرم لگ چکی ہے لہذا جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔اس حوالے سے رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں شامل افسران قابل عزت اور اچھی شہرت کے حامل ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں گزشتہ سال 2018 دسمبر میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ماڈل ٹائون کیس کی سماعت کی تھی جس کے بعد نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ نئی جے آئی ٹی نے سابق وزیر قانون کو گزشتہ روز طلب کیا تھا۔