لیاری میں دکانداروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے- عبدالحاکم قائد

0

کراچی (پ ر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ انسداد تجاوزات کی آڑ میں لیاری میں دکانداروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔ قدیم مارکیٹ کا تحفظ کیا جائے۔ 65سال سے حکومت کے خزانے میں کرایہ جمع کرانے والی دکانیں اچانک غیر قانونی کیسے ہوسکتی ہیں۔ 600متاثرہ دکانداروں کو متبادل روزگار فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وہ لیمارکیٹ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پاسبان رہنما فضل ربی خان شمس ایوبی اور دیگر سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنما محمد فرید غنی گل رحمن سواتی جاوید ناگوری، فضل الرحمٰن، بشیر بلور، اختر پختون ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More