بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرزکی کامیابی

0

میلبورن(امت نیوز) آٹھویں بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ہریکنز کو شکست دے کر چھٹی کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی سڈنی سکسرز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 173 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں محض ایک وکٹ پر حاصل کیا، جوش فلپ نے 86 اور جیمز ونس نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، میتھیو ویڈ کی ففٹی رائیگاں گئی، جوش فلپ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو کھیلے گئے بی بی ایل کے 40ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان میتھیو ویڈ نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، میک ڈرموٹ 41 اور ڈی آرسی شارٹ 32 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جواب میں سڈنی سکسرز نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کیا، جوش فلپ اور جیمز ونس نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 167 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More