’’پی ایس ایل کی طرز پر اسکواش ایونٹس کا انعقاد کرینگے‘‘

0

اسلام آباد(خبر ایجنسی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کی طرز پر سکواش ایونٹس کا انعقاد کریں گے تاکہ ان سے سکواش فیڈریشن کو آمدن ہوسکے، اس حوالے سے حکومت کے اعلیٰ حکام کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے، ملک نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے سکول، کالج اور یونیورسٹی کے لیول پر سکواش کورٹ پہلی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس سکواش کے فروغ اور بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور وہ سکواش کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان جو کہ فیڈریشن کے صدر بھی ہیں ان کے اور فیڈریشن کے دیگر عہدیدارانوں کی کوششوں سے سکواش کے کھیل میں مزید بہتری آئی ہے اور جونیئر کھلاڑی آہستہ آہستہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ مستقبل میں یہ کھلاڑی قومی اثاثہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سکواش کورٹ بنانے کی ضرورت ہے ہمارے ملک میں تقریباً 500 سکواش کورٹ موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More