کرکٹر شاہ زیب حسن بیرون ملک جانے کے خواہشمند

0

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر شاہ زیب حسن کی طرف سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 فروری کو جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کرکٹر شاہ زیب حسن کی درخواست پر سماعت کی جس میںوفاقی حکومت ،ایف آئی اے ،پی سی بی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔کرکٹر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم، پی سی بی یا کسی اور تفتیشی محکمے کے پاس شکایت زیر التوا نہیں ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے دباو پر میرا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، میری اہلیہ اور بچے بیرون ملک ہیں جن سے کئی ماہ سے ملاقات نہیں کر سکا ،بیوی اور بچوں سے ملنے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں مگر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی بنا پر بیرون ملک جا نہیں سکتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More