پاکستان اور جنوبی افریقہ کل س نچورین میں مد مقابل ہونگے
سنچورین (امت نیوز) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سرفراز الیون نے پہلے میچ میں پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا تاہم پروٹیز ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا۔