محمد عرفان کیلئے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑگئی

0

ڈھاکہ (امت نیوز)قومی ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کیلئے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑگئی ،ٹانگیں پھنس گئیں۔تفصیلات کے مطابق محمد عرفان بنگلا دیش پریمیر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، بنگلہ دیش میں دوران سفر جہاز میں سوار ہوئے تو اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ان کی ٹانگیں پھنس کر رہ گئی، طویل قامت پیسر کی مشکل کو دیکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو بالآخر ترس آگیا، انہوں نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More