اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے متوازی باڈی کیخلاف کارروائی کی تیاری
اسلام آباد (خبر ایجنسی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن کے خلاف متوازی ایسی ایشن بنانے، غیر آئینی اورغیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث کلبوں کے عہدیداروں اور ریفری ایسوسی ایشن کے ممبران کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ہفتہ کو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی 5 رکنی ایمرجنسی کمیٹی کااجلاس زیر صدارت صدر چوہدری محمد سلیم گذشتہ ہفتے منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔