پاکستان میں پہلی بار’’ڈبل ہیڈر‘‘پی ایس ایل کا انعقاد

0

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان میں پہلی بار’’ڈبل ہیڈر‘‘پی ایس ایل کا انعقاد ہوگا۔ جس کے تحت ایک ہی دن میں لاہور اور کراچی میزبانی کریگا۔ جس سے بورڈ کوبڑے پیمانے میں آمدنی متوقع ہے۔دس مارچ 2019ء کے روز پاکستان سپر لیگ ایک نیا سنگ میل عبور کرے گی۔ آئی پی ایل کی طرز پر کراچی اور لاہور میں ایک ہی دن میں میچ کھیلے جائیں گے۔ تزئین وآرائش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہہ پہر کو کوئٹہ اور کراچی کا مقابلہ ہوگا۔ اسی شام اپنے ہوم گراونڈ قذافی اسٹیڈیم پر لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے روبرو ہوگی۔ایک دن میں دو میچز کے انعقاد سے براڈ کاسٹنگ کے دو الگ الگ کرو’ ایک ہزار کلومیٹر دور پاکستان کے دو بڑے شہروں میں کام کررہے ہوں گے۔ ماضی میں اتنے بڑے پیمانے پر یہ کام یہاں کبھی نہیں ہوا۔ اس سے جہاں پی سی بی کی انتظامی کارگزاری بڑھے گی وہیں پاکستانی حفاظتی انتظامات کی استعداد اور اس پر عالمی ایتھلیٹس کے اعتماد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More