سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ کیلئے فاسٹ بالر چمیکا کرونارتنے کو طلب کر لیا
کینبرا (امت نیوز) سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے فاسٹ باؤلر چمیکا کرونارتنے کو سکواڈ میں طلب کر لیا، انہیں لاہیرو کمارا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ یکم فروری سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹر لاہیرو کمارا اور دشمانتھا چمیرا آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجریز کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑی آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔