بالنگ ایکشن ٹیسٹ نہ دینے پر بھارتی کرکٹر پر پابندی
دبئی(اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ نہ دینے پر بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔ رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران ایمپائرز نے رائیڈو کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد گورننگ باڈی کے قوانین کے تحت رائیڈو کو 14 روز کے اندر بائولنگ ایکشن ٹیسٹ دینا تھا لیکن انہوں نے نہیں دیا۔