پی سی بی نے پیشن بجٹ میں اضافہ کردیا

0

لاہور(خبر ایجنسی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے پنشن بجٹ میں سالانہ پینتالیس لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے حال ہی میں پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں بیس فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے پنشن حاصل کرنیوالوں میں عمران خان، اعجاز بٹ، ظہیر عباس، ماجد خان اور محسن حسن خان بھی شامل ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ اسے سپورٹ فنڈ قرار دیتا رہا ہے۔دستاویزات کے مطابق حال ہی میں پنشن میں بیس فیصد اضافے سے پہلے تک پاکستان کرکٹ بورڈ ماہانہ اڑتالیس کرکٹرز کو پنشن جاری کرتا رہا ہے۔ کرکٹرز کو تین کیٹیگریز میں پینتیس، چالیس اور پینتالیس ہزار ماہانہ پنشن دی جاتی ہے۔ کرکٹ بورڈ ماہانہ اٹھارہ لاکھ نوے ہزار اور سالانہ دو کروڑ چھبیس لاکھ اسی ہزار روپے پنشن کی مد میں جاری کرتا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More