سری لنکن بیٹسمین گیند لگنے سے زخمی- ہسپتال منتقل
کینبرا (امت نیوز)آسٹریلین دارالحکومت کینبرا میں میزبان کرکٹ ٹیم کے سری لنکا کے ساتھ کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بیٹسمین ڈیموتھ کرونارتنے گردن میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن اوپنر اس وقت ہوئے انجری کاشکار ہوئے جب آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند ان کی گردن پر جا لگی۔آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی بائونسر لگنے سے سری لنکن بیٹسمین ڈیموتھ کرونارتنے گرائونڈ میں گر گئے۔