مانی کی جانب سے سرفراز کی حمایت-ماہرین حیران

0

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے نسل پرستانہ ایشوز پر عدم برداشت کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ اس سے قبل بھی نسلی فقرے کسنے پر کئی کھلاڑیوں نے پابندی سے بچنے کیلئے معافی مانگ کر آئی سی سی سے رعایت کی امید لگائی۔لیکن آئی سی سی نے ہمیشہ جملوں کی سنگنیت کے اعتبار سے سزائوں کا تعین کیا۔بلاشبہ سرفراز نے یہ جملے بے بسی کی حالت میں داد کئے۔اور انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے خود جاکر معافی بھی مانگی۔یہاں معاملہ اگر آئی سی سی ختم کردیتی تو دیگر کھلاڑیوں کو ایسی حرکت کرنے کی جرت پیدا ہوتی اور بعد میں معافی مانگ کر رفع دفع کیا جاتا۔ آئی سی سی نے کسی بوگس پر فیصلہ نہیں دیا۔ بلکہ یہ وارننگ ہے کہ اب دیگر کھلاڑی بھی اپنی مادری زبان میں متنازعہ جملوں کی ادائیگی سے باز رہے۔سرفراز احمد نے اپنے جملے میں ابے کالے کے ساتھ پروٹیز بالر کی ماں کو بھی اپنے جملے میں استعمال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More