محمد حفیظ کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شرکت مشکوک
جوہانسبرگ (امت نیوز)ہیمسٹرنگ انجری کے شکاراوپنر محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ان کو پلینگ الیون کا حصہ بنانے سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، سابق کپتان آخری ون ڈے میں ہیمسرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔آرام کے لیے زیادہ وقت نہ ملنے پروہ پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے،اطلاعات کیمطابق سینئر بلے باز ابھی مکمل طورپر تکلیف سینجات نہیں پاسکے۔