ٹی 20 بالنگ کا بدترین ریکارڈ عثمان شنواری کے نام

0

جوہانسبرگ (امت نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستانی فاسٹ بالر عثمان شنواری نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جن کے ایک اوور میں 29رنز پڑے اور انہوں نے اپنے اسپیل میں 63 رنز دیے۔ جس کے باعث اگلے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ 4 اوورز میں 63 رنز کے اسپیل کے ساتھ ہی عثمان شنواری ٹی20 میں پاکستان کی جانب سے کسی میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بالر بن گئے۔ اس سے قبل یہ بدترین ریکارڈ فہیم اشرف کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے 4 اوور میں 55 رنز دیئے تھے۔ عثمان شنواری نے جنوبی افریقی اننگز کے 20ویں اوور میں 29رنز دیے اور ساتھ ہی انٹرنیشنل ٹی20 میچ میں مہنگے ترین اوور کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ اس سے قبل 2012 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلہ دیشی بالر نے اننگز کے اخری اوور میں 29 رنز دیئے تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More