رومان رئیس پی ایس ایل 4 میں کم بیک کیلئے تیار

0

اسلام آباد (امت نیوز) فاسٹ بالر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ فٹنس مسائل سے نجات پالی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے بیتاب ہوں۔اسلام آباد میں محمد سمیع کو کپتان مقرر کئے جانے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے رومان رئیس نے کہا کہ مشکل وقت میں منفی خیالات کو جھٹک کر میدان میں واپسی کیلئے کوشاں رہا، گھٹنے کی سرجری ہوئی، بحالی اور فٹنس کیلئے سرگرم رہا، وزن بھی کم کیا، پی ایس ایل 4 میں فٹنس اور فارم دونوں نظر آئیں گے، مشکل وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پھسل جانے پر رومان رئیس کا دایاں گھٹنا زخمی ہوگیا تھا، پیسر بعد ازاں ایونٹ کا کوئی بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے، صورتحال زیادہ خراب ہونے پر بالآخر انہیں سرجری کروانے کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا، انہوں نے گذشتہ سال مئی میں ہلکی ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا، اب مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More