پی سی بی منیجنگ ڈائریکٹروسیم خان آج چارج سنبھالیں گے
لاہور (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان آج6 فروری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔لیسٹر شائر کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ہیڈکوارٹر میں موجود تمام ملازمین سے ان کا تعارف کرایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے تمام صحافیوں کے ساتھ بھی وسیم خان کی تعارفی نشست کا اہتمام کیا جائیگا جس میں ایم ڈی ملکی کرکٹ اور انتظامی امورز پر خیالات کااظہار اور سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔