جیند خان کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کا یقین
لاہور(خبر ایجنسی )قومی ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان کا کہنا ہے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کم بیک کرنے کے ساتھ ورلڈکپ کپ اسکواڈ کا بھی ضرور حصہ بنوں گا۔جنید خان نے کہا کہ مایوس نہیں اورنہ ہی بولنگ اسپیڈ کم ہوئی ہے،اس وقت بھی ایک سو چالیس کی رفتار سے بولنگ کرسکتا ہوں۔ پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دے کر ایک بارپھر سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے دل جیت کر قومی ٹیم میں واپس آوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں کی کنڈیشنز تیز بولرز کے لیے زیادہ ساز گار نہیں ،اس کے باجود کوشش کی ہے کہ ٹیم کی توقعات پر پورا اترسکوں۔اپنی رفتار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ ٹیم میں ان اور آوٹ ہونے سے اعتماد متزلزل ہوتاہے۔ اگر ٹیم سے باہر ہونیکا خوف نہ ہو تو زیادہ تیز گیند کرنے سے رنز بھی پڑجائیں تو فکر نہیں ہوتی، بولنگ نام ہی اعتماد ہے۔ جتنا زیادہ بالر پر کپتان اور ٹیم انتظامیہ کا اعتماد ہوگا، اتناہی وہ زبردست پرفارم کرنے کے قابل ہوگا۔