’’ورلڈکپ میں چیئرمین کی امیدوں پر پورا اترونگا‘‘

0

لاہور(اسپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میرے لیے بہت فخر کی بات ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میرا شمار عمران خان، وسیم اکرم، مصباح الحق اور شاہد آفریدی جیسے ان عظیم کپتانوں میں ہو گا جو ورلڈ کپ میں قیادت کر چکے ہیں۔سرفراز نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں دو سال سے کپتان ہوں اور اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتا کہ میں آگے کپتان رہوں گا یا نہیں۔ نئے چیئرمین پی سی بی نے مجھے شروع سے مکمل اعتماد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ہی پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں اور میں اس اعتماد پر ان کا اور بورڈ کے دیگر اراکین کا شکر گزار ہوں۔یاد رہے آئی سی سی نے ورلڈکپ 2019 کا شیڈل جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا، پاکستان پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان کا 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا، قومی ٹیم 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو مانچسٹر میں ٹکرائیں گی۔پاکستان کا 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ ہوگا، قومی ٹیم 29 جون کو افغانستان، 5 جولائی کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More