اسٹیو اسمتھ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر غور
سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ 2019کی تیاریوں کو بڑا دھچکہ پہنچنے کا خدشہ ہے کیوں کہ بال ٹمپرنگ سکینڈل میں ایک سالہ پابندی کی سزا بھگتنے والے سابق کپتان سٹیو سمتھ کی ٹیم میں واپسی کہنی کی سرجری کے باعث مزید دیر سے ہونے کا امکان ہے۔ 29سالہ سٹیو سمتھ کی ایک سالہ پابندی 29مارچ کو اختتام پذیر ہوگی تاہم کرکٹ آسٹریلیا انہیں ورلڈ کپ 2019 کی بجائے ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا پلان بنا رہا ہے۔سٹیو سمتھ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کی سرجری ہوچکی ہے۔
٭٭٭٭٭