قطر ورلڈ کپ- غیر ملکی ورکروں کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف

0

صنعاء (خبر ایجنسی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ قطر اپنے ان وعدوں کو پورا نہیں کر رہا ہے جو اس نے 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی سرزمین پر کام کرنے والے ہزاروں غیر ملکی ورکروں کے وسیع پیمانے پر استحصال پر روک لگانے کے حوالے سے کیے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اصلاح کی نمایاں کارروائی کے باوجود متعدد ورکروں کو ابھی تک سخت حالات کا سامنا ہے۔اگرچہ ایمنسٹی کی رپورٹ صرف ورلڈکپ 2022 کے انفرا اسٹرکچر میں براہ راست کام کرنے والے 30 ہزار ورکروں سے نہیں بلکہ قطر میں کام کرنے والے دس لاکھ غیر ملکی ورکروں کے متعلق ہے ، تاہم بین الاقوامی تنظیم کا کہنا تھا کہ فٹبال کے عالمی اتحاد (فیفا) پر اس خراب برتاؤ کی ذمّے داری عائد ہوتی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More