سری لنکا- بنگلہ دیش ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی نہ کرپائے
دبئی (امت نیوز) سابق عالمی چیمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 2020ء میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سپر 12 رائونڈ میں براہ راست جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ دونوں ٹیموں کو سپر 12 رائونڈ تک رسائی کیلئے اضافی رائونڈ کا مرحلہ عبور کرنا ہو گا جس میں ان کا مقابلہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز کی دیگر 6 ٹیموں سے ہو گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹاپ رینکڈ پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں براہ راست سپر 12 رائونڈ سے ٹائٹل مہم کا آغاز کریں گی۔ رینکنگ میں نچلے نمبرز پر ہونے کی وجہ سے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں براہ راست سپر 12 رائونڈ میں جگہ بنانے سے محروم رہیں۔ دونوں ٹیموں کو سپر 12 رائونڈ تک رسائی کیلئے انہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کی دیگر 6 ٹیموں کے خلاف گروپ مرحلے میں مقابلہ کرنا ہو گا۔
٭٭٭٭٭