پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے
اسلام آباد (خبر ایجنسی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اگلے سیزن کے تمام میچوں کو پاکستان میں کروانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں خالی اسٹیڈیمز سے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق ہوئی ہے۔ ٹوئٹر میں جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے میچوں میں خالی اسٹیڈیمز سے وزیر اعظم عمران خان کے اگلے سال پورے پی ایس ایل کو پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کی وضاحت ہوئی ہے۔
٭٭٭٭٭