انضمام الحق اور مشتاق احمد کا 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

0

ڈربن(امت نیوز) سری لنکن کھلاڑیوں کوسل پریرا اور وشوا فرننڈو نے ٹیسٹ میچ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں آخری وکٹ میں بڑی شراکت داری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہدف کے تعاقب میں آخری وکٹ میں 78 ناقابل شکست رنز جوڑ سابق پاکستانی کھلاڑی انضمام الحق اور مشتاق احمد کا 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، انضمام اور مشتاق نے 1994ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آخری وکٹ میں 57رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلا کر تاریخ رقم کی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ پریرا اور فرننڈو آخری وکٹ کی یہ شراکت کسی بھی فرسٹ کلاس میچ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے، اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں تھامس لیدر اور رون اوکسن ہام نے 1935-36ء فرسٹ کلاس میچ میں آخری وکٹ میں 77 رنز جوڑے تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More