قومی انڈر-19ہاکی چیمپئن شپ میں آج مزید پانچ میچز ہونگے
اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی انڈر19 ہاکی چیمپئن شپ میں (آج) بدھ کو مزید پانچ میچ شہناز ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ اسلام آباد اور خیبر پختونخوا (اے ) کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں بلوچستان کا مقابلہ گلگت بلتستان (بی) سے ہوگا، تیسرے میچ میں پنجاب (ڈی) اور سندھ (اے) کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، چوتھے میچ میں آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب (سی) کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ پانچواں میچ پنجاب (اے) اور گلگت بلتستان (اے)کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔