”پی ایس ایل سے پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں مضبوط ہوا“

0

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر وقاریونس نے کہا ہے کہ لیگ نے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو بہتر کیا ہے اور مسلسل نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ایک انٹرویومیں وقاریونس نے کہا کہ میرے خیال میں اگر آپ مختصر طرز کو دیکھیں تو محسوس ہوگا کہ اس میں اہم بہتری آئی ہے جس کی بنیادی وجہ پی ایس ایل ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل نے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ دیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کو عروج پر پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے ہرسیزن میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی چند اچھے کھلاڑی ملے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سب سے بڑی مثال ہیں جو ایک اسٹار ہیں اور پی ایس ایل میں میچور ہوئے ہیں اور میں ان سے بہت متاثر ہوا ہوں۔وقاریونس نے کہا کہ پی ایس ایل سے کھلاڑیوں کی دریافت کے بعد ان کی تربیت کے لیے پی سی بی کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے اور لیگ سے انڈر 19 کھلاڑی ابھر کر آرہے ہیں۔پی ایس ایل سے ابھرنے والے نئے کھلاڑیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نئے کھلاڑی پاکستان کا مستقبل ہے، فرنچائزوں نے انہیں موقع دیا اور فرنچائز جیتنا چاہتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More