ہربھجن سنگھ بھی سپورٹ مین سپرٹ بھول گئے

0

نئی دہلی (امت نیوز)سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیلنا چاہیئے ۔ ایک انٹرویوکے دوران ہربھجن سنگھ کاکہنا تھا کہ بھارت کو ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کے انکار کردینا چاہیئے ، بھارتی ٹیم اتنی مضبوط ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کھیلے بغیر بھی ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کسی طور پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کی ضرورت نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک سے محبت کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہوتی ہے، کرکٹ ہو، ہاکی ہو یا کوئی ا ور بھی سپورٹس ہو اس کی تب کوئی اہمیت نہیں ہوتی جب سرحدوں پر روزانہ ہمارے جوان مارے جارہے ہیں ،ہمیں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات نہیں رکھنے چاہیئے، ہم دنیا کو کھلانے کیلئے اکیلے ہی کافی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More