وکٹوریہکی میکسیکن اوپن میں شاندار کارکردگی

0

میکسیکو سٹی (امت نیوز) وکٹوریہ آزارینکا، سائی سائی زینگ اور تمیا بابوس نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت میکسیکن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے راؤنڈ میچز میں بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی ڈینیلی روز کولنز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ چین کی سائی سائی زینگ نے سخت مقابلے کے بعد میزبان کھلاڑی ریناتا زارازوا کو پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ہنگری کی تمیا بابوس نے سلوانیہ کی ڈالیلا کو 5-7، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دیگر میچوں میں چینی کھلاڑی وانگ یفان نے جمہوریہ چیک کی بوزکووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More