انٹر یونیورسٹیز اینڈ کالجیٹ باسکٹ بال گرلز چمپئن شپ

0

کراچی(امت نیوز)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری” ایس ایس بی ٹرافی انٹر یونیورسٹیز اینڈ کالجیٹ باسکٹ بال گرلز چمپئن شپ “ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلے میچ میں کے ایم اے کالج نے مد مقابل طلعت کالج کو شاندار کھیل کے بعد 20کے مقابلے میں25 پوائنٹس سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے سدرہ 8، عفیفہ 7 اور سائرہ نے 6 جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے ثمرہ 8، عینی 8 اور خضریٰ نے4 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More