پشاور میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ
پشاور(امت نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے گلبہار پشاور میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے اس کو کھیل کود کی سرگرمیوں اور سپورٹس اکیڈمی کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سپورٹس کمپلیکس (جو کہ تعمیراتی کام کے آخری مراحل سے گزر رہا ہے) میں اسکواش کورٹ کو جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور کھلاڑیوں کے سہولیات کی غرض سے جلد کھو لنے کے لیے تعمیراتی کام تیز کیا جائے۔
٭٭٭٭٭