غیر ملکی کرکٹرز کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی
دبئی( امت نیوز) پاک، بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے دبئی میں غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق میٹنگز میں بورڈ عہدیدار فارن پلیئرز کو پاکستان میں کھیلنے کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں، پاکستان میں میچز نہ ہونے کی صورت میں لیگ کے تمام میچز یو اے ای میں ہونے کی آپشن موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ پی سی بی حکام حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد کریں گے، پی ایس ایل کے میچز یو اے ای میں ہوں گے یا پاکستان میں حتمی فیصلہ جمعہ تک متوقع ہے۔ادھر پی ایس ایل کا حصہ بننے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں شیڈول میچز کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑی، ٹیم مینجمنٹ اور فرنچائز مالکان بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکوک وشبہات دور کرنے کے لئے میدان میں ہیں۔
٭٭٭٭٭