سائیکلسٹ کو تربیت کیلئے کوریا بھیجنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن دو رکنی قومی ٹیم کو جونیئر روڈ کورس کیلئے کوریا بھجوائے۔ کورس 11 مارچ سے 6 اپریل تک کورین ورلڈ ٹریننگ کیمپ میں منعقد ہو گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ قومی کھلاڑی اقراء ناز اور ان کے ہمراہ کوچ ماہم طارق جونیئر روڈ کورس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے 9 مارچ کو کوریا روانہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 27 روزہ کورس میں کورین سائکلنگ فیڈریشن پاکستانی 2 رکنی ٹیم کے اخراجات برداشت کرے گی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More