عراق میں محصور 28 پاکستانیوں کی وطن واپسی
اسلام آباد(امت نیوز)عراق میں محصور 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق عراق میں کئی ماہ سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کا نوٹس لیا تھا۔جس کے بعد 28پاکستانیوں کو خیریت سے وطن پہنچا دیا گیا، پاکستانی سفارت خانے نے زائرین کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں کی واپسی کا خرچ اوورسیز پروموٹرز کی طرف سے ادا کیا گیا۔ پاکستانیوں کو بے یارومدد گار چھوڑنے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعلقہ اوورسیز پروموٹر کو ان ڈرائیوروں سے موصول رقم کی واپسی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭