فیصل واوڈا کے خلاف توہین مذہب مقدمہ کے لیے عدالت میں درخواست

0

راولپنڈی(نمائندہ امت)وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی گئی ۔درخواست گزار حافظ احتشام نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا کے توہین آمیز کلمات سے لاکھوں مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی،فیصل واوڈا کے کلمات توہین رسالت کے زمرے میں بھی آتے ہیں،درخواست میں ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد راولپنڈی اور وفاقی وزیر کو فریق بنایا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More