مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ انسانیت سوز واقعہ ہے-چرچز آف پاکستان

0

پشاور(این این آئی)چرچز آف پاکستان کے سربراہ بشپ ہمفری سرفراز پیٹر نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسیحی برادری سانحہ کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جمعہ کے روز جاری بیان میں بشپ ہمفری سرفراز پیٹرنے کہا کہ مساجد میں بے گناہ نمازیوں پر فائرنگ انسانیت سوز واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان کے مسیحی اس واقعہ پر غمزدہ ہیں اور شہداء اور زخمی ہونے والے عبادت گذاروں کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More