بھارت میں سٹے کا نیا طریقہ متعارف

0

نئی دہلی (امت نیوز) بھارت میں فرسٹ کلاس لیول پر ’’سلیکشن فکسنگ‘‘ کا انکشاف ہوا ہے۔ دہلی کے 3 کرکٹرز نے مبینہ طور پر رنجی اسکواڈ میں منتخب ہونے کیلیے 80 لاکھ روپے ادا کیے۔ کانشک گور، کشن آتری اور شیوم شرما سے ناگالینڈ، منی پور اور جھارکھنڈ کی ٹیموں میں کھلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔بی سی سی آئی کی شکایت پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کی جانب سے کوچز اور اسٹیٹ کرکٹ بورڈ ممبران سمیت اب تک 11 افراد سے پوچھ گچھ ہوئی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More