پی ایس ایل۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے بڑا اسکور بنایا

0

کراچی (امت نوگز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز اسلام آباد یونائٹڈ نے اپنے نام کیا۔ 9 مارچ بروز ہفتہ کو کراچی میں ہونے والے اسلام آباد یونائٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران سابق چمپئن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 238 رنز بنائے، جو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ یہ میچ پی ایس ایل ایڈیشن فور کا پاکستان میں کھیلا جانے والا پہلا میچ تھا۔ اسی میچ میں اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا تھا۔ اسلام آباد کی بیٹسمینوں نے 16 چھکے لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ ڈیلپورٹ اور آصف نے 6، 6 اور والٹن نے 4 چھکے لگائے۔ اس سے قبل پی ایس ایل کا سب سے بڑا ٹوٹل سیٹ کرنے کا اعزاز لاہور قلندرز کے پاس تھا، جس نے ملتان سلطانز کے خلاف ایک میچ میں 204 رنز بنائے تھے۔ تاہم ایلمنیٹر ٹو یعنی سیمی فائنل میں پشاور زلمی نے بھی یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 214 رنز کا مجموعہ ترتب دیا اور 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سابق چیمپئنز 166 رنز پر ہی ہمت ہار گئے تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More