32 ہزار سے زائد موبائل فونز چھینےو چوری کئے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گزشتہ برس بتیس ہزار سے زائد موبائل فونز چھینےو چوری کئے گئے جبکہ 1500 موبائل فون پولیس نے ریکور کرائے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس یکم جنوری سے 20دسمبر تک کا تقابلی جائزہ لیں تو سال 2018کے پہلے مہینے میں 2757چھینے اور چوری کئے گئے،فروری میں 2582 ،مارچ میں 2476، اپریل میں 2576 ،مئی میں 2640، جون میں 2887 جولائی میں 3207 ، اگست میں 3436 ،ماہ ستمبر میں2749 ،اکتوبر میں 3468 ،نومبر میں 3255 اور دسمبر کے پہلے 3 ہفتوں میں 650 سے زائد موبائل فون چھینے اور چوری کئے جاچکے ہیں۔ سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے 11 ماہ 1528 موبائل فون ریکیور کیے گئے ہیں جنہیں تصدیق کے بعد انکے مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ،یہ تمام اعداد وشمار وہ ہیں کہ جن لوگوں نے واردات کے بعد پولیس کو روپورٹ درج کروائیں تاہم سی پی ایل سی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ اعداد وشمار اس سے کہیں زیادہ ہیں کیونکہ بیشتر لوگ موبائل فون چوری یاچھینے جانے کے بعد پولیس کو رپورٹ درج ہی نہیں کرواتے۔