4258آپریشنز کے دوران ڈھائی ہزار ملزمان پکڑے ۔رینجرز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز نے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں 4 ہزار 258 آپریشنز کے دوران 2 ہزار 545 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن میں 240 ٹارگٹ کلرز، 209 دہشتگرد اور 228 بھتہ خور شامل ہیں ۔جبکہ 61 اغوکار حراست میں لے کر 12 مغوی بازایاب کرائے۔گذشتہ سال دہشتگردی کی 2 ٹارگٹ کلنگ کی 9 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ 2018 کے دوران بھتے کے 51 جبکہ اغوا کے 13 واقعات رپورٹ ہوئے ۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 960 ہتھیار برآمد کیے گئے جن میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی، ایس ایم جی، کلاشنکوف اور پستول شامل ہیں۔تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔