گزشتہ برس92کروڑ40لاکھ روپے فلاحی سرگرمیوں پر خرچ کیے گئے- حافظ نعیم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الخدمت کراچی نے گزشتہ سال امدادی و فلاحی سرگرمیوں پر 924ملین روپے خرچ کیے۔ الخدمت تعلیم، صحت، صاف پانی، کفالت یتامیٰ، کمیونٹی سروسز، آفات سے بچاؤ اور مواخات پروگرام کے تحت امدادی اور فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور یہ سب عوام کے تعاون اور الخدمت پر اعتماد کے ذریعے ہی ممکن ہوتے ہیں۔ الخدمت سے تعاون عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ شہری عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں اور تنظیم کے آئندہ کے منصوبوں کو پورا کرنے میں معاون و مددگار بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں الخدمت کراچی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ، امدادی سرگرمیوں اور مہم چرم قربانی کے حوالے سے منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب میں کیا۔ قبل ازیں الخدمت کے کنٹرولر کلین واٹر و کمیونٹی سروسز قاضی صدرالدین نے سالانہ رپورٹ اور کارکردگی پر مشتمل پریزینٹیشن پیش کی۔ اس موقع پر قائم مقام چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی راشد قریشی، زاہد عسکری، عنایت اللہ اسماعیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More