ترکی میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ

0

انقرہ(امت نیوز)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع امریکی سفارتخانے پر ایک چلتی گاڑی سے فائرنگ کی گئی ہے، حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترک پولیس نے حملے کے شبے میں 2 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔صدر رجب طیب اردوغان نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔گورنر انقرہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیر کو علی الصبح ساڑھے 5 بجے پیش آیا۔ گورنر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور سفید گاڑی میں سوار تھے، جنہوں نے سفارت خانے کے ایک سیکورٹی گیٹ پر 6 گولیاں برسائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 3 گولیاں آہنی دروازے اور ایک قریبی کھڑکی پر لگی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی وجہ سے رواں ہفتے بند رہے گا۔ سفارتخانے کے ایک ترجمان ڈیوڈ گینر نے بھی اپنے بیان میں فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب فوجی بغاوت میں معاونت کے الزام میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری پر دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع عروج پرہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More