وزارت قانون میں افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزارت قانون میں افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی گئی۔ سینیٹرفروغ نسیم کے وزارت قانون وانصاف کاقلمدان سنبھالنے سے متعلق جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون نے وزارت کے حکام کے بیرون ملک دورے کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون وانصاف سینیٹرفروغ نسیم کوانٹرنیشنل لیگل فرنٹ پر بریفنگ دی گئی ۔وزیر قانون نے لاافسروں کی تقرری کا جائزہ لینے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی عدالتوں میں خالی اسامیاں پر کرنے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے وزارت کے افسروں کے بیرون ملک دورے پرپابندی بھی عائد کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More