جیمز اینڈرسن مزید چار برس تک کرکٹ جاری رکھ سکتے ہیں- ٹریور بیلس

0

لندن(امت نیوز) انگلش ٹیم کے ہیڈکوچ ٹریور بیلس نے کہا ہے کہ فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن مزید تین سے چار برس تک کھیل سکتے ہیں۔ 36 سالہ اینڈرسن نے بھارت کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، اسی ٹیسٹ کے دوران انہوں نے لارڈز گرائونڈ پر وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے 550 وکٹوں کے ہندسے کو بھی عبور کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انگلش کوچ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود اینڈرسن نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے بہترین بائولر ہیں اور میرے خیال میں اگر وہ فٹنس برقرار رکھیں تو 40 برس تک کھیل جاری رکھ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More