گلگت بلتستان کےجنگلات میں آتشزدگی سے سینکڑوں درخت جل گئے

0

اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے قدرتی جنگلات میں آگ لگنے سے سیکڑوں درخت جل کر راکھ ہوگئے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ قابو میں ہے، جلدہی مکمل بجھا دی جائے گی۔ضلع نگر میں پہاڑوں پر واقع پسن جنگلات میں منگل کی صبح آگ لگی جس میں سیکڑوں درخت جل گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جنگلات آبادی سے بہت دور اونچائی میں واقع ہیں۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ جنگلات اور ماحولیات سمیت مقامی انتظامیہ کو بھی حرکت میں لایا گیا ہے تاہم جنگل میں مشینری پہنچانے کا راستہ نہیں جس کے باعث صرف افرادی قوت ہی کوشش کرسکتی ہے۔فضائی امداد سے متعلق فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت کے پاس ہیلی کاپٹر موجود نہیں۔مقامی حکومت کو جب بھی ہیلی کاپٹر کی ضرورت پڑتی ہے تو علاقے میں موجود پاک فوج سے درخواست کی جاتی ہے تاہم یہ ایک وقت طلب عمل ہے جس میں بعض اوقات کئی دن لگ جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More