نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا امکان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کے چئیرمین کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد نجم سیٹھی مشکل میں پھنس گئے ہ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نجم سیٹھی کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں۔تحریک انصاف نے ماضی میں نجم سیٹھی پر پی سی بی اور پی ایس ایل میں کرپشن کیے جانے کے جو الزامات عائد کیے تھے، اب ان الزامات کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔ حکومت نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کر رہی ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت محدود کی جا سکے۔