حجاج نےقربانی کےبعدسرمنڈواکراحرام کھول دیئے

0

مکہ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حجاز مقدس میں مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے اور حجاج کرام نے منگل کو بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کیا،تفصیلات کے مطابق حجاز مقدس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 20 لاکھ سے زیادہ فرزندانِ اسلام مناسک حج ادا کررہے ہیں، حجاج کرام نے گزشتہ روز حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کی تکمیل کے بعد رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، جہاں استغفار، ذکر و اذکار، قیام و سجود اور درود و سلام پڑھا گیا۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مِنیٰ پہنچے جہاں انھوں نے بڑے شیطان (جمرات) کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کی اور قربانی کی جس کے بعد مرد حجاج نے اپنا سر منڈوا کر احرام کھول دیئے۔ اس کے بعد حجاج مسجد حرام پہنچ کر کعبۃ اللہ کا آخری طواف ”طواف زیارۃ” کریں گے۔ تاہم رمی 11 اور 12 ذی الحج کو بھی جاری رہے گی۔سعودی حکام کے مطابق اس سال 23 لاکھ 71 ہزار سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا، سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کاسب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجدنبویؐ میں ہوا جس کے بعد حجاج کی جانب سے تقریباً 20 لاکھ سے زائد جانور قربان کیے گئے۔منیٰ ، مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More