وزارت کیڈ ختم۔اسلام آباد کے اسپتال بھی وزات صحت کے ماتحت ہوں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزارت کیڈ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ عید کے فوری بعداسلام آباد کے اسپتالوں کو وزارت صحت کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپرد وفاقی دارالحکومت کے دیگر اداروں کا انتظام بھی متعلقہ وزارتوں کو سونپ دیا جائے گا۔